انڈونیشیا کے سمبوا جزائر میں6.2شدت کا زلزلہ

سڈنی:انڈونیشیا کے سمبوا جزائر علاقے میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے مطابق رابا شہر سے 71 کلومیٹر جنوب میں واقع سمبوا جزائر علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.2 درج جی گئی۔ زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر پہلے 6.4 بتائی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز قومی دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں1350کلومیٹر کے فاصلہ پر ٹولوٹنگا گاؤں کے جنوب میں 33کلومیٹر کی دوری پر 72 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ زلزلے کے بعد اگرچہ علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
ہمبالہ کے ایک رہائشی جنیدی غریب نے بتایا کہ زلزلہ دیر تک رہا ۔زیادہ تر افراد اسی وقت سو کر اٹھے تھے اور گھبر اکر وہ گھروں سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔اس نے مزید کہا کہ وہ اور اس کے گھر والے بھی خوفزدہ ہو کر گھر سے باہر نکل پڑے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia earthquake 6 2 magnitude tremor felt in bali in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply