انڈونیشیا کے بالی میں چٹانیں گرنے سے 12 ہلاک

جکارتہ:انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں بارش کی وجہ سے چٹانیں کھسکنے کے تین واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آفات سے بچاؤ کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ بالی کے کنٹامانی ضلع کے تین گاؤں میں کل زمین دھسنے سے مونٹ بتورآتش فشاں کی ڈھلان پر واقع مکانات گرگئے جس سے 12 باشندے ہلاک ہوگئے ان میں ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے ایجنسی کی افسر اندرا کلک نے کہا کہ آج بھی تیز بارش ہورہی ہے وہاں رہنے والے لوگوں کو جاننا چاہئے کہ کھڑی ڈھلانوں پر چٹانیں کھسکنے کا خطرہ رہتا ہے۔ ابھی سنیچر اور اتوار کو بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia disaster agency says 12 killed in bali in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply