قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عیسائی گورنر کی گرفتاری کے مطالبہ میں 2لاکھ مسلمانوں کی جکارتہ میں ریلی

جکارتہ: ایک عیسائی گورنر کو، جس پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا الزام ہے،گرفتار کرنے کے مطالبہ میں جمعہ کو کم از کم دو لاکھ مسلمانوں نے انڈونیشیا کے دارالخلافہ جکارتہ میں مظاہرہ کیا۔مشتعل ہجوم پر کنٹرول کے لئے 22 ہزار پولیس والے تعینات کئے گئے ہیں تاکہ پچھلے ماہ کی طرح تشدد نہ ہو جب پولیس کے ساتھ ٹکراؤ 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
سفید لباس میں ملبوس لاکھوں مظاہرین نے نماز فجر کے بعد سے استقلال مسجد سے قومی یادگار کی طرف مارچ کرنا شروع کردیا تھا۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یووہ نو نے کہا ”ہمیں ایک لاکھ لوگوں کے اکٹھا ہونے کی توقع ہے ہم نے کافی حفاظتی بندوبست کئے ہیں۔ امید ہے کہ یہ سب پرامن رہے گا جیسا کہ مظاہرین کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے۔ انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے مگر یہاں چھ مذاہب کو تسلیم کیا جاتا ہے اور یہاں درجنوں نسلی فرقے بھی آباد ہیں جو بیشتر روایتی عقائد پر عمل کرتے ہیں۔
پورناما چینی نسل کے عیسائی ہیں ان کے بیان کے خلاف تحقیقات چل رہی ہے جس میں انہوں نے سیاسی مہم میں قرآن کے حوالے استعمال کرنے کے لئے اپنے مخالفین پر طنز کیا تھا۔ انہوں نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے کوئی قابل اعتراض بات کہی تھی تاہم معافی مانگ لی تھی۔ قرآّن کی توہین کرنے کے لئے ان کے خلاف مقدمہ شروع ہوسکتا ہے۔
پچھلے ماہ مذہبی اور نسلی کشیدگی بھڑکنے کے اندیشہ سے صدر جو کو ویڈوڈو نے اعلیٰ فوجی۔ سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ میٹنگ کرکے اتحاد ظاہر کیا تھا کیونکہ ان کی حکومت کے استحکام کے لئے خطرہ ہوسکتا ہے۔ پچھلے ہفتہ پولیس کے ہیلی کوپٹروں سے پرچے گرائے گئے تھے جن میں باشندوں کوخبردار کیا گیا تھا کہ اگر ریلی پر تشدد ہوئی تو بہت سخت سزا ہوگی۔ دوسری طرف قومی اتحاد کے لئے بھی پچھلے ہفتہ کئی شہروں میں جلوس نکالے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia blasphemy protest swells to crowd of 200000 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply