انڈونیشیا نے دنیا میں خلافت کے قیام کی خواہاں حزب التحریرپر پابندی لگا دی

جکارتا:حکومت انڈونیشیا نے بدھ کے روز ایک نئے صدارتی فرمان کے تحت انتہا پسند تنظیم حزب التحریر پر، جو پوری دنیا میں خلافت کا قیام چاہتی ہے، پابندی عائد کر دی۔ جس فرمان کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے اسے دایاں بازو کا گروپ سخت ظالمانہ قرار دیتا ہے۔اس فرمان پر صدر جوکو ”جوکووی “ ویدودو نے گذشتہ ہفتہ دستخط کیے تھے۔
جس کی رو سے حکومت کو ان تنظیموں پر جن پر آئین او حکومتی نظریہ کے خلاف کام کرنے کا شبہ ہو پابندی لگانے کے لامتناہی اختیارات حاصل ہو گئے ۔یہ اقدامات کئی ماہ سے جاری مسلکی کشیدگی کے بعد،جس سے حکومت بدنام ہو رہی تھی اور اسلام کی اعتدال پسندی پر عمل پیرا رہنے کے حوالے سے انڈونیشیا کی ساکھ متاثر ہو رہی تھی،کیے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia bans hizbut group that seeks global caliphate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply