انڈونیشیا میں داعش کے دہشت گردوں سے تعلق رکھنے کے شبہ میں19گرفتار

جکارتہ: انڈونیشیا نے موسم تعطیل میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ کم کرنے کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ تین روز کے دوران دہشت پسند گروہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے تعلق رکھنے والے 19افراد کو گرفتار کر لیا۔نیشنل پولس ترجمان انسپکٹر جنرل سیتیو وسیستو نے انادولو ایجنسی کو بتایا کہ 9تا 11دسمبر کے درمیان مشرقی جاوا ، پیکان بارو اور جنوبی سماترا صوبے میں 19دہشت گردوںکو حراست میں لیا ہے۔وسیستو نے کہا کہ گو کہ فی الحال دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم احتیاطی تدابیرکے طور پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشتبہ افراد کی اکثریت پہلے سے گرفتار داعش انتہاپسندوں کے رابطے میں ہے۔وسیستو نے مزید کہا کہ پیر کے روز نیویارک میں جو بم دھماکہ ہوا اس سے انڈونیشیا میں دہشت گردوںکو حوصلہ مل سکتا تھا۔حکام نے عوام سے چوکنا رہنے کو کہا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ کچھ بھی مشتبہ پائیںتو فوراً پولس کو مطلع کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indonesia arrests 19 suspected daesh terrorists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply