ہندوستان کی حالیہ شرح نمو میں گراوٹ عارضی ہے،گراف جلد اوپر جائے گا:عالمی بینک سربراہ

واشنگٹن :(یو این آئی) مجموعی گھریلو مصنوعات(جی ڈی پی)میں گراوٹ سے اپوزیشن اور اپنی ہی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے نشانہ پر آئی مودی حکومت کو عالمی بینک کا ساتھ ملا ہے۔ بینک کا خیال ہے کہ ہندوستانی معیشت جلد ہی مندی کے دور سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگی۔
ورلڈ مانیٹری فنڈ(ڈبلیو ایم ایف) کی میٹنگ سے قبل عالمی بینک کے سربراہ جم یونگ کنگ نے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)نافذ ہونے کے سبب ہندوستانی معیشت میں سست روی عارضیہے اور یہ جلد ہی رفتار پکڑ لے گی۔مسٹر کنگ نے ٰیہاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا-
”ہندوستانی معیشت میں سست روی عارضی ہے اور یہ جلد ہی ٹریک پر لوٹ آئے گی۔جی ایس ٹی کا اثر جلد ہی دور ہوگااور اس کا مثبت اثر دکھائی دے گا“۔ میٹنگ میں شرکت کیلئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی قیادت میں ایک وفد آئندہ ہفتہ یہاں آئے گا۔
خیال رہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی5.7رہ گئی تھی۔ آج نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہورہی ہے جس میں چھوٹے تاجروں اور ایکسپورٹروں کیلئے کچھ راحت کا اعلان ہوسکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias recent gdp slowdown is temporary it will be corrected_ world bank in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply