ہندوستان کے دلویر بھنڈاری انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے لیے دوبارہ منتخب

اقوام متحدہ: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے الیکشن میںبرطانیہ کے امیدوار کرسٹوفر گرین ووڈ کی جانب سے نام واپس لے لیے جانے کے بعد ہندوستان کے امیدوار دلویر بھنڈاری پانچویں اور آخری سیٹ پر دوبارہ منتخب ہو گئے۔
مسٹر بھنڈاری کو نیو یارک میں اقوام متحدہ میںعلیحدہ اور بیک وقت ہونے والے الیکشن میں جنرل اسمبلی میں193میں سے183ووٹ ملے جبکہ سلامتی کونسل کے تمام 15ووٹ انہیں ہی ملے۔یہ انتخابات ڈرامائی طور پر برطانیہ کی جانب سے آئی سی جی کی دوڑ سے نام واپس لے لیے جانے کے باعث کرائے گئے تھے جس میں مسٹر بھنڈاری اس باوقار عالمی عدالت کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے۔
آئی سی جے میں دوبارہ منتخب ہونے کے لیے ہوئے الیکشن میں مسٹر بھنڈاری اور گرین ووڈ میں کانٹے کے مقابلہ تھا۔سلامتی کونسل کے مستقل اراکین امریکہ، روس، چین اور فرانس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسٹر گرین ووڈ کے حق میں تھے،یو کے سلامتی کونسل کا پانچواں مستقل رکن ہے۔
لیکن صورت حال نے اس وقت ڈرامائی موڑ اختیار کر لیا جب اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل نمائندہ میتھیو پائی کرافٹ نے جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو بیک وقت ایک مکتوب ارسال کر کے مطلع کیا کہ برطانیہ کے امیدوار جسٹس کرسٹوفر گرینووڈ نے 15رکنی آئی سی جے کے انتخابات سے نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی70سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہاس عالمی عدالت میں برطانیہ کاکوئی جج نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias nominee dalveer bhandari re elected to icj in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply