افغانستان میں طالبان نے ایک ہندوستانی خاتون کا اغواکرلیا

کابل:حکومتی ذرائع کے مطابق ایک ہندوستانی خاتون کو افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں اغوا کر لیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی جلد بازیابی کے لیے ہندوستانی وزارت خارجہ کا افغان حکام سے رابطہ قائم ہے۔
ٹیلی ویژن رپورٹ میں اس خاتون کی شناخت 40سالہ جودی ڈی سوزا کے طور پر کی گئی ہے جو کولکاتا کی رہائشی ہے اور آغا خان فاؤنڈیشن نام کی ایک این جی اومیں ایک سینیئر ٹیکنیکل کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس خاتون کو جمعرات کی شب کابل سے اغوا کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت ہند اس خاتون کے گھر والوں اور ہندوستانی مشن واقع کابل کے ساتھ رابطہ کیے ہے۔ سرغرساں ٹیمیں اور اسپیشل فورسز اس خاتون کا سراغ لگانے کے لیے زبردست مہم چلائے ہوئے ہیں ۔
خاتون کا موبائیل فوج اغوا کے وقت سے ہی بند ہے۔اس خاتون کو کابل کے قلعہ فتح اللہ علاقہ سے اغوا کیا گیا۔

Title: indian woman feared abducted in afghanistans kabul | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply