انڈونیشیا میں پھانسی پانے والے غیر ملکیوں میں ہندوستانی شہری گوردیپ سنگھ شامل نہیں

سنگاپور: (یو این آئی) انڈونیشیا میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے 14 افراد میں سے تین غیر ملکی شہریوں سمیت چار کو پھانسی دے دی گئی جن میں پنجاب کے گردیپ سنگھ شامل نہیں ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق موت کی سزا پانے والوں میں ایک مقامی شہری کے علاوہ دو نائیجیریا اور ایک سینیگال کا شہری ہے۔ انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل کے ترجمان محمد رومی نے جیل کے باہر نامہ نگاروں کوبتایا کہ کل نصف شب کے بعد چار افراد کو پھانسی دے دی گئی لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ 10دوسرے لوگوں کو پھانسی کب دی جائے گی۔
ہندستان کی جانب سے گردیپ سنگھ کو بچانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے خاندان والوں کو اس بات کا یقین دلایا گیا ہے کہ گردیپ کو بچانے کے لئے کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے حوالے سے کچھ قانون دنیا میں سب سے زیادہ سخت ہیں۔گزشتہ سال ان جرائم کے 14 قصورواروں کو پھانسی دی گئی تھی جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian national gurdip singh not executed in indonesia sushma swaraj in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply