ایک ہندوستانی نوجوان نے بگ ٹکٹ لاٹری ڈرا میں 12ملین درہم کی انعامی رقم جیت لی

نئی دہلی : ایک ہندوستانی نوجوان نے، جس نے کبھی متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر قدم تک نہیں رکھا تھا،ابو ظبی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر منعقد بگ ٹکٹ سریز 209 میں12ملین درہم کی انعامی رقم جیت لی۔ جمعرات کی شام میں قرعہ اندازی کے ذریعہ یہ انعامی رقم جیتنے والا کرناٹک کا رہائشی24سالہ محمد فیاض ممبئی میں ایک اکاؤنٹنٹ کے طور پر ملازمت کرتا ہے۔

کم عمری میں ہی فیاض، اس کا بھائی اور دو بہنیں اپنے والدین سے محروم ہو گئے تھے۔ جس کے بعد اپنے کنبہ کو پالنے کے لیے فیاض ممبئی روانہ ہو گیا۔ اور چھ ماہ پہلے ہی اس نے لاٹری ٹکٹ خریدنا شروع کیے تھے۔اس نے بتایا کہ میرے والدین گردے کے عارضہ میں مبتلا رہ کر اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ میرے والد طویل عرصہ تک سعودی عرب میں ملازمت کرتے رہے ۔

لیکن گردے کی خرابی کے مرض میںمبتلا ہو کر12سال تک موت سے لڑتے رہے۔ میرے والدین طویل عرصہ تک گردے کا درد جھیلتے رہے اور آخر کار موت نے انہیں اپنی آغوش میں لے لیا ۔لیکن اس دوران تمام جمع پونجی ختم ہو گئی۔میری ایک چھوٹیبہن ہے ۔بڑی بہن شادی شدہ ہے۔ہم نے گھر بنانے کے لیے اپنی زمین کا ایک حصہ فروخت کر دیا لیکن گھر ابھی تک نہیں بن سکا۔ ایک سال پہلے میں تلاش معاش کے سلسلہ میں ممبئی آگیا ۔

میرا بڑا بھائی جو دو بچوں کا باپ ہے گھروالوں کی دیکھ بھال کے لیے کرناٹک میں ہی رہا۔اور ایم بی اے کے ڈگری ہونے کے باوجود وہ وہاں ایک مچھلی بازار میں ڈرائیور کے طور پر ملازمت کر رہا ہے۔ میرے ایک ساتھی نے مجھے بگ ٹکٹ خریدنے پراکسایا۔میں دو مہینے تک ٹکٹ نہیںخرید سکا کیونکہ تاریخ نکل چکی تھی۔ لیکن اس بار میں نے وقت پر یعنی30ستمبر کو ٹکٹ خرید لیا۔لیکن سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ تین روز بعد ہی میں کروڑ پتی بننے والا ہوں۔

بگ ٹکٹ کی جانب سے جب رچرڈ نے مجھے فون کیا تو میںموبائل پر کسی سے بات کر رہا تھا ۔ رچرڈ نے یہ بتانے کے لیے کہ میں نے یہ انعامی رقم جیت لی ہے، چار با رمجھے فون کیا ۔اور جیسے ہی کال کنکٹ ہوئی اور مجھے رچرڈ کی زبانی اس کا علم ہوا تو میں اپنی تقدیر پر یقین نہیں کر سکا۔میں نے آن لائن چیک کیا تو انعامی رقم جیتنے کے طور پر اپنا نام اور اپنا ٹکٹ نمبر پایا۔

اور میں جو ابھی تک متحدہ عرب امارات نہیں گیا اب اپنا چیک لینے جاؤں گا۔ اور اس کے بعد سب سے پہلے اپنی وہ زمین واپس لینا چاہوں گا جو ہمیں فروخت کرنا پڑی اور پھر جلد ہی مکان بنواؤں گا۔ اور اس پیسے سے کچھ خیراتی کام بھی کروں گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian man who never saw uae wins dh12 million in big ticket raffle in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.