ہندوستانی حج کوٹہ کے لیے ہند سعودی عرب معاہدہ پردستخط

جدہ: سعودی عرب نے اس سال ہندوستانی حج کے کوٹے کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے۔ اس معاہدہ کی رو سے ہندوستان سے کو1لاکھ 36ہزار20 ہندوستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
ان میں سے 1لاکھ 20عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے توسط سے اور باقی 36ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹروں کے ذریعہ جائیں گے۔ جمعرات کو جدہ میں وزیر مملکت خارجہ جنرل وی کے سنگھ اور سعودی عرب کے وزیر برائے حج امور بندر حجار نے معاہدہ پر دستخط کیے۔
ہندوستانی وفد میں سفیر متعین سعودی عرب احمد جواد، قونصل جنرل بی ایس مبارک اور عصیم مہاجن اور وزارت خارجہ میں او ایس ڈی (حج) شامل تھے۔
اس معاہدہ پر دستخط کے موقع پر وزارت اقلیتی امور میں جوائنٹ سکریٹری راکیش موہن، ہندوستانی حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو افسر عطاءالرحمٰن ، شہری ہوا بازی کی وزارت میں ڈائریکٹر پوجا جندل اور نائب قونصل جنرل اور حج قونصل محمد شاہد عالم بھی موجود تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian haj quota fixed at 136020 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply