امریکہ میں چار افراد پر مشتمل ہندوستانی کنبہ ایک ہفتہ سے لاپتہ

نیویارک: چار افراد پر مشتمل ایک ہندوستانی کنبہ امریکہ کے شہر کیلی فورنیا میں5اپریل سے لاپتہ ہے۔موصول اطلاع کے مطابق سندیپ تھوتا پلی، انکی بیوی سومیہ اور دو بچے سدھانت اور ساچی پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا جا رہے تھے ۔
وہ لاس اینجلس سے پورٹ لینڈ آئے تھے اور وہاں سے واپس آرہے تھے کہ لاپتہ ہو گئے۔حکام تحقیقات میں لگ گئے ہیں کہ کہیں یہ سڑک حادثہ کا کیس تو نہیں ہے۔
انہیں یہ شبہ بھی ہے کہ کہیں کار کیلی فورنیا کے دریائے ایل میں نہ بہہ گئی ہو۔سندیپ یونین بینک کے نائب صدر کے طور پر ملازمت کر رہا تھا اور کنبہ کو لے کر روڈ ٹرپ پر نکلنے کا بہت شوقین تھا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ سشما سوراج نے،جنہیں ٹوئیٹر پر اس حادثہ کا علم ہوا ٹوئیٹر پر ہی جواب دیا کہ ہندوستانی حکام سان فرانسسکو میں پولس اور ہندوستانی قونصل خانہ سے رابطہ قائم کیے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian family of four go missing on road trip in california sushma swaraj assures to find them in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply