ایران سے تعلقات میں فروغ دونوں کے حق میں سود مند: اقوام متحدہ میں ہندوستانی نمائندہ

نیو یارک: اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کو دونوں ممالک کے لیے سود مند بتایا اور امید ظاہر کی کہ ان تعلقات میں مزید سدھار آئے گا۔
حکومتی خبر رساں ادارے جمہوریہالامی خبر ایجنسی( ارنا) سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ ایران اور اہندوستان ان ممالک میں سے ایک ہیں جن کے زمانہ قدیم سے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی ممالک ایسے نہیں ہیں جن کے صدیوں پرانے تعلقات ہوں ۔
انہوں نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور ہندوستان کے کئی شعبوں میں باہمی تعاون ہے کہا کہ ہمارے درمیان اعلیٰ سطحی تعلقات ہیں ۔اکبر الدین نے مزید کہا کہ ایران اور ہندوستان ناوابستہ تحریک ،جنوب جنوب تعاون اور دو طرفہ تعلقات کی حدود میں ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک صدیوں سے ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور بیشتر معاملات مین دونون میں یکسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون بننے والی ہر تحریک کا خیر مقدم کیاجائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian envoy to un promoting ties with iran to benefit both nations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply