امریکہ میں ایک ہندوستانی ڈاکٹر کا قتل

واشنگٹن: امریکہ کے شہر کنساس مین ایک معروف ہندوستانی ڈاکٹر کو چھرا گھونپ کر قتل کر دیا گیا۔پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کے مریضوں میں سے ایک کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اچوتھا ریڈی نام کے فیزیو تھراپسٹ کو، جو تلنگانہ کا رہائشی تھا، مشرقی وچیتا میں بدھ کے روز اس کی رہائش گاہ میں گھس کر خنجر گھونپ کر ہلاک کیا ہے۔
اس ضمن میں ایک ہند نژاد امریکی عمر رشید دت کو گرفتار کر کے اس پر قتل کا ابتدائی الزام لگایا گیا ہے۔57سالہ ریڈی اس سال کنسان میں ہلاک کیا جانے والا دوسرا ہندوستانی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian doctor stabbed to death in us patient arrested in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply