یو اے ای میں ایک ہندوستانی عیسائی نے مسلم ملازمین کے لیے مسجد تعمیر کرائی

دوبئی: ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک دولت مند عیسائی نے متحدہ عرب امارات میں رمضان سے پہلے اپنے سیکڑوں مسلم ملازمین کو13لاکھ درہم(دو کروڑ 40لاکھ ہندوستانی روپے)کی لاگت سے ایک مسجد تحفہ میں دی۔49سالہ ساجی چیریان نے ،جو کہ کیرل کے کیاما کولم کے رہائشی ہیں، ملازمین کی رہائش کے لیے بنائے گئے اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر مسلم ملازمین کے لیے یہ مسجد تعمیر کرائی ہے ۔مسجد کا نام مریم ،ام عیسیٰ رکھا گیا ہے۔

چیریان نے کہا کہ اس نے یہ مسجد اس لیے تعمیر کرائی ہے کیونکہ اس نے دیکھا کہ ملازمین مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھنے کے لیے فجیر شہر یا پھر کسی انڈسٹریل علاقہ میں جاتے ہیں اور ان کا کم از کم20درہم خرچ ہوتا ہے۔اسلیے انہوں نے سوچا کہ کوں نہ ان ملازمین کے لیے ان کے گھر کے قریب ہی ایک مسجد ہی تعمیر کرادی جائے جس سے ان کا وقت اور پیسہ دونوں بچے گا۔اور ٹیکسی لینے کے لیے شدید گرمی میں سڑک پر مارے مارے نہیں گھومنا پڑے گا۔

Title: indian christian gifts mosque to muslim workers in uae | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply