امریکہ کے ایک بینک میں اندھادھند فائرنگ، ایک ہندوستانی سمیت 3ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کے سنسناٹی شہر کے ایک بینک کی عمارت میں ایک بندوق بردار کی اندھادھند فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک25سالہ ہندوستانی بھی شامل ہے۔

اس کی شناخت آندھر پردیش کے گنٹور ضلع کے رہائشی25سالہ پرتھوی راج کاندیپی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولس نے بر وقت کارروائی کر کے سنسناٹی کے اندرونی علاقہ فاؤنٹین اسکوائر کے قریب واقع ففتھ تھرڈ بینک میں فائرنگ کرنے والے اس بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کی شناخت عمر انریک سانتا پیریز کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ اوہیو کا رہائشی ہے۔نیو یارک میں ہندوستان کے قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے میڈیا کو بتایا کہ قونصل خانہ پولس، کاندیپی کے گھر والوں اور تیلگو برادری کے اراکین سے رابطہ کیے ہے۔

تیلگو ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کاندیپی بین کے مشیر کے طور پر کام ہر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کی میت ہندوستان بھیجنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian among 3 killed in us bank shooting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply