ہند نژاد کملا ہیرس امریکی سینیٹ میں شاہانہ انداز میں داخلے کی راہ پر گامزن

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پہلی ہند نڑاد سینیٹر بننے کے روشن امکانات کے سائے میں کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل کملا ہیرس نے کہا کہ اگر وہ سنیٹر بن گئیں تو ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیں گی۔ امریکی سینیٹ انتخابات میں 51 سالہ کملا ہیرس کیلی فورنیا سے بھاری جیت کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
صدر براک اوباما نے انہیں’نڈر رہنما‘قرار دیا ہے۔ امکان ہے کہ اوباما کی حمایت یافتہ کملا ہیرس ہندستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کی پرزور طریقہ سے وکالت کریں۔ صوبے کی اگلے سینیٹر کے طور پر کملا کو اوباما اور نائب صدر جو بیڈن کی حمایت مل چکی ہے۔
اس وجہ سے ان کے امریکی ایوان بالا میں پہلے ہندوستانی کے طور پر داخل ہونے کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔آٹھ نومبر کو ہونے والے عام انتخابات سے پہلے ہوئے تازہ سروے میں کملا ہیرس (51) نے اپنے حریف کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian american woman kamala harris poised for historic election to us senate in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply