امریکی کمپنی کے نقشہ میں اروناچل پردیش کو چین میں اور کشمیر کو ہندوستان سے باہر دکھایا گیا

ٹورنٹو: امریکہ کی ایک ملٹی نیشنل کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا گلوب فروخت کر رہی ہے جس میں ہندوستان کے نقشہ میں اروناچل پردیش اور کشمیر کو نہیں دکھایا گیا ہے۔
یہ گلوب کناڈا اور کچھ دیگر شہروں میں امریکی کمپنی کوسٹکو کی خوردہ دکانوں پر فروخت کیے جارہے ہیں۔اس گلوب میںکشمیر اور اروناچل پردیش کا ہندوستان کا حصہ نہیں دکھایا گیا۔
ہندوستان کا یہ غلط نقشہ سوشل میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے۔گلوب میں کشمیر کو ایک الگ علاقہ اور اروناچل پردیش کو چین کا حصہ بتایا گیا ہے۔کئی افراد نے ہندوستان کے اس غلط نقشہ کی تصویر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ڈال کر سخت حیرت اور ناراضگی ظاہر کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India without kashmir arunachal pradesh in china outrage over us chains globe in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment