جنرل اسمبلی میںہندوستان سمیت120ممالک نے ٹرمپ کے یروشلم فیصلے کے خلاف ووٹ دیا

اقوام متحدہ: 128ملکوں نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلے پر اقوام متحدہ میں ہونے والی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ان میں سے ہندوستان سمیت120ملکوں نے امریکی دھمکیوں اور دباو¿ کے باوجود ٹرمپ کے فیصلہ کی مخالف میں پیش کی گئی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نیکی ہیلی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا کہ جمعرات کو اقوام متحدہ میں امریکا کے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے کے خلاف ووٹ دیا جائے گا اور ہمارے آئینی حق پر شدید تنقید بھی کی جائے گی، ایسے کرنے والے ممالک کے نام ہم نوٹ کریں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ علاقے یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ امریکا یروشلم کے خلاف آنے والی قرارداد کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پہلے ہی ویٹو کرچکا ہے۔

Title: india with 128 nations vote at un against donald trumps decision to recognise jerusalem as israels capital | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply