ہندوستان روس سے کلیبر کروز میزائل خریدے گا

ماسکو: (یو این آئی) روسی میڈیا کے مطابق ہندوستان روس سے کلیبر کروز میزائل خریدنے پر غور کر رہا ہے۔ کلیبر کروز میزائل سے 300کلومیٹر (180میل)کے فاصلے تک مار کی جا سکتی ہے اور اس حد تک مار کرنے والے میزائل کی برآمدات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
اخبار جو یتسیانے لکھا ہے کہ کلیبر کروز میزائل اسی طرح کا میزائل ہے جس طرح کے میزائل کا استعمال شام میں کیا جا رہا ہے۔گذشتہ ہفتہ ایک سفارتی ذریعہ نے آر آئی اے نووستی کو بتایا تھا کہ کلیبر کروز میزائل سے لیس بحر اسود میں موجود روسی جنگی جہاز مشرقی بحر المتوسط میں موجود رہیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India wants to buy russian kalibr cruise missiles in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply