لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف اشتراک مضبوط ترکرنے پر ہند امریکہ رضامند

واشنگٹن: ماہ رواں کے اواخر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے کئی روز پہلے ہندوستان اور امریکہ نے ہندوستان میں تسلسل سے دہشت گردانہ حملے کرنے والی دہشت گرد تنظیموں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے خلاف لڑائی سمیت کئی معاملات پر پہلے ہی سے جاری گہرے اشتراک کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
اس کا فیصلہ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر کی امریکی قومی سلامتی مشیر سوسن رائس کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ وائٹ ہاو¿س میں قومی سلامتی کونسل کے ترجما ن نید پرائس کے مطابق سوسن رائس اور جے شنکر نے ماحولیاتی تبدیلی،تجارت و دفاع اور ایٹمی سیکورٹی چوٹی اجلاس کے حوالے سے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پابند عہد رہنے کی توثیق کی۔ان دونوں نے لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر دہشت گرد خطروں سے نمٹنے کے لیے ہند امریکہ اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India us to deepen collaboration against let jem in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply