ہندوستان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے روانڈا میں اپنا ریذیڈنٹ مشن کھولے گا:نائب صدر حامد انصاری

کیگالی: ہندوستان روانڈا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے روانڈا کے دارالخلافہ کیگالی میں ایک ریزیڈنٹ مشن قائم کرے گا، وہیں دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت آسان بنانے کے لئے براہ راست فضائی سروس بھی شروع کی جائے گی۔ نائب صدر حامد انصاری نے ہندوستانی نڑاد صنعت کاروں اور تاجروں کی طرف سے کل رات منعقدہ عشائیہ میں اس بات کی معلومات دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہند روانڈا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مصروف عمل ہے اور اس کا یہ عزم تبھی کامیاب ہوگا، جب کیگالی میں ریزیڈنٹ مشن قائم کرنے کی ہندوستانی برادری کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندنے آپ کے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے یہاں ریزیڈنٹ مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ چند ہفتوں اور مہینوں میں حقیقت میں تبدیل ہو جائے گا۔
انہوں نے ہندوستان اور روانڈا کے درمیان براہ راست پرواز سروس نہ ہونے کو ہندوستانی صنعت کاروں کے سامنے ایک اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا ایئر جلد ہی دہلی کو براہ راست طیارہ سروس شروع کرے گی۔ روانڈا میں قیام پذیر تارکین وطن کے بارے میں نائب صدر نے کہا کہ اس افریقی ملک میں بھلے ہی صرف 3000 ہی غیرمقیم ہندوستانی ہیں لیکن اس کی افادیت انہوں نے واضح کر دی ہے۔

Title: india to open resident mission in rwanda soon hamid ansari | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply