ہندوستان افغان باشندوں کو سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے ایک تا پانچ سال کی مدت کا ویزاجاری کرے گا

کابل:حکومت ہند نے سیاحت اور سرمایہ کاری کے خواہشمند افغانوں کے لیے ایک نئی ویزا اسکیم کا اعلان کیا ہے۔نئی ویزااسکیم کے تحت ٹورسٹ ویزا ایک سال کے لئے اور نو صنعتکاروں کو 5سال کی میعاد کا ویزا جاری کیا جائے گا۔
ہندوستانی سفارت خانہ واقع کابل کے مطابق نئی ویزا پالیسی یکم فروری سے نافذا العمل کی جاچکی ہے۔سفارت خانہ کے مطابق ایکس سالہ ٹورسٹ ویزا میں ہر بار ہندوستان آنے پر متواتر 90روز قیام لازمی کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل یہ مدت قیام 30روز ہی تھی۔سرمایہ کاری کرنے والے اور ہندوستان سے تجارت کرنے والوں کو ان کی سرمایہ کاری اور تجارتی لین دین کے ٹرن اوور کے مطابق ایک تا پانچ سالہ ویزا جاری کیا جائے گا۔ اور ہر بار ہندوستان آنے پر لگاتار 180دن ہندوستان میں گذارنا ہوںگے۔

Title: india to issue visa for afghans with 1 and up to 5 years duration | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply