ہندستان پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے میں کامیاب: چینی میڈیا

نئی دہلی: چین کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندستان حال ہی میں اختتام پذیر برکس چوٹی کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو علاقائی سطح پر الگ تھلگ کرنے میں کامیاب رہا۔چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ برکس چوٹی کانفرنس کے ساتھ ہی بمسٹیک کا انعقاد کرنا ہندستان کا ایک چالاکی بھرا قدم تھا۔اخبار نے کہا، ’گذشتہ ماہ سے ہندوستان-
پاکستان کے درمیان بڑھی کشیدگی کے پس منظر میں ہندستان کا برکس چوٹی کانفرنس کے ساتھ بمسٹیک کے انعقاد کے گہرے اسٹریٹجک معنی نکلتے ہیں۔ہندستان نے پاکستان کے علاوہ علاقے کے تمام ممالک کو مدعو کیا تھا، جس سے پاکستان کو علاقائی سطح پر مسترد کر دیا گیا‘۔
اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے لئے ہندستان کے اقدامات کے تناظر میں چین برکس چوٹی کانفرنس کو کس طرح دیکھتا ہے جبکہ برکس کے اعلامیہ میں ’سرحد پار دہشت گردی‘ اور پاکستان کی بنیاد بنا کر چلائی جانے والی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ یا جیش محمد کا نام نہیں لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India succeeds to isolate pakistan at brics in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply