خوشحال ترین ملکوں کی فہرست میں ہندستان کی104 ویں اور پاکستان کی139ویں پوزیشن

لندن:دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی درجہ بندی میں ہندستان 104 بنگلہ دیش 114 اور پاکستام 139 ویں مقام پر ہے۔ 149 ملکوں کی یہ درجہ بندی برطانیہ کے لیگاٹم انسٹیوٹ کی 10 ویں سالانہ فہرست میں کی گئی ہے۔ اس درجہ بندی میں کسی بھی ملک کی مالی حیثیت کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی، کام کرنے والے لوگوں کی تعداد کی شرح، یومیہ آرام کرنے والے افراد سمیت 104 چیزوں کو مد نظر رکھا گیا۔ ان تمام عناصر کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا جن میں اقتصادی مساوات، کاروباری ماحول، طرز حکومت، صحت، تعلیم، تحفظ اور سیکیورٹی، ذاتی آزادی، قدرتی ماحول وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اس فہرست میں دس خوشحال ممالک میں دنیا کا خوشحال ترین ملک نیوزی لینڈ کو قرار دیا گیا جو کہ سماجی دولت اور اقتصادی مساوات کے شعبوں میں بھی نمبرون رہا جبکہ طرز حکومت اور کاروباری ماحول کے حوالے سے اس کے حصے میں دوسرا نمبر آیا۔
چین 90 نمبراور افغانستان 148 ویں پوزیشن پر ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا خوشحال ترین ملک امریکا یا کوئی یورپی ملک نہیں، حالانکہ اس فہرست میں گزشتہ سات سال سے ناروے سرفہرست قرار پا رہا تھا مگر اس بار نیوزی لینڈ کو سب سے خوشحال قرار دیا۔ برطانیہ دسویں نمبر پر ہے جو پچھلے سال 15 ویں نمبر پر تھا مگر رواں برس یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ووٹ دینے کے باوجود وہ چھلانگ لگا کر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جس کی وجہ وہاں کا بہترین کاروباری ماحول قرار دی گئی ہے۔ ڈنمارک کو نواں مقام حاصل ہو اہے جو بہترین طرز زندگی کے لیے شہرت رکھنے والے خطے سے تعلق رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اس خطے کا سب سے کم خوشحال ترین ملک قرار پایا ہے۔
سوئیڈن آٹھویں نمبر پر رہا جو اقتصادی مساوات میں تیسرے اور طرز حکومت کی درجہ بندی میں 5 ویں نمبر پر ہے، تاہم مجموعی طور پر وہ 8 واں خوشحال ترین ملک قرار پایا ہے، حالانکہ گزشتہ سال اسے 5 ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔ نیدر لینڈ ساتوین مقام پر ہے۔ یہ یورپی ملک تعلیم اور اقتصادی مساوات میں دوسرے نمبر پر رہا مگر مجموعی طور پر اس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا۔ آسٹریلیا کو چھٹی پوزیشن ملی ہے۔ یہ ملک 2015 میں ساتویں نمبر پر تھا اور رواں برس وہ اپنی پوزیشن ایک درجے بہتر کرنے میں کامیاب رہا۔ پانچواں مقام کینیڈا کو دیا گیا ہے۔
امریکا کا اس پڑوسی ملک کو دنیا کی سپر پاور کے مقابلے میں زیادہ خوشحال قرار دیا گیا ہے جہاں ذاتی آزادی، کاروباری ماحول اور سماجی دولت کے شعبوں میں یہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہا جبکہ مجموعی طور پر 5 واں نمبر اس کے حصے میں آیا۔ سوئٹزر لینڈ چوتھے مقام پر ہے۔ سیاحوں کے لیے جنت سمجھا جانے والا یہ یورپی ملک اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کی وجہ اسے تعلیم کے شعبے میں نمبرون جبکہ طبی سہولیات کے شعبے میں تیسری پوزیشن ملنا ہے۔
فن لینڈ اس درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہے جو خود کو اسکینڈے نیویا کا حصہ تسلیم نہیں کرتا مگر وہ یہ ماننے سے گریز نہیں کرتا کہ وہ شمالی یورپ کی خوشحال ترین ریاست ہے، اس فہرست میں اسے دنیا میں سب بہترین طرز حکومت والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ دوسرے مقام پر ناروے ہے جسے سات سال تک اس فہرست میں اسے دنیا کا خوشحال ترین ملک قرار دیا گیا مگر رواں برس وہ اپنے اس اعزاز سے محروم ہوگیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India stands 104th rank among most prosperous countries in the world in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply