ہند۔جنوبی کوریا کے درمیان بنیاد ی ڈھانچہ پراجکٹوں کے لیے 10بلین ڈالر کی امداد کے معاہدہ پر دستخط

سیول: عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور تحفظ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر ہندستان اور جنوبی کوریا نے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو رفتار دینے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ کوریا کے سرکاری دورہ پر آئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے گذشتہ روزیہاں جنوبی کوریا کے نئے منتخب نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کم ڈانگ ایون کے ساتھ پانچویں ہندستان کوریا مالیاتی مذاکرات کی شریک صدارت کی۔ اس دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی درمیان ہندوستان نے جنوبی کوریا کو اپنے یہاں سرمایہ اور ٹیکنالوجی لگانے کی پیشکش کی جبکہ جنوبی کوریا نے اقتصادی شراکت کرکے ہندستانی مواقع کا فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
دونوں وزرا کی موجودگی میں نو ارب ڈالر کے سستے قرض اور ہندستان میں بنیادی ڈھانچہ کے منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر کی سرکاری ڈیولپمنٹ مدد دینے کے معاہدے ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی جی سات ممالک سے علاحد ہ ہندستان کو سرکاری ڈیولپمنٹ مدد دینے والا جنوبی کوریا پہلا ملک بن گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے مئی 2015 کی جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ان معاہدوں پر اتفاق را ئے ہوا تھا۔ دونوں وزیر اس فنڈ کا ہندوستان میں اسمارٹ سٹی منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامند ہوئے ہیں۔ سرمایہ کاری کے لئے بہترین انفراسٹرکچر منصوبوں کی شناخت کے لئے سینئر حکام کا ایک نظام بھی قائم کیا جائے گا۔ وزارت دفاع کی بھی ذمہ داری سنبھال رہے مسٹر جیٹلی چار روزہ دورے پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں حصہ لینے سے پہلے انہوں نے جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جرنل ایچ اے این من کو سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ سیکورٹی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India south korea sign 10 billion funding agreement for infra projects in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply