ہندوستان کی مالیہ اور للت مودی سمیت14بھگوڑوں کی حوالگی کے لیے یو کے سے درخواست

لندن: مرکزی وزیر مملکت داخلہ کیرن رجییجو نے ، جو فی الحال یو کے میں ہیں، کہا ہے کہ ہندوستان کوشش کر رہا ہے کہ یو کے 14بھگوڑوں بشمول شراب تاجر وجے مالیا اور سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی کو ہند کے حوالے کردے
۔ کرن رجیجو نے برطانیہ کے امیگریشن وزیر برینڈن لوئس سے وفد کی سطح پر مذاکرات میں مالیہ اور مودی سمیت 14 ملزمان کی خود سپردگی کے معاملے کو اٹھایا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے برطانیہ میں ہندمخالف سرگرمیوں کا مسئلہ اٹھایا اور انہیں روکنے کے لئے ان پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ یو کے کے وزیر برائے امور تارکین وطن کے شکر گذار ہیں کہ وہ ہمارے مطالبہ پر غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہم نے اپنا موقف صاف طور پر بیان کر دیا ہے اور اس پر برطانوی حکومت سے مثبت جواب بھی ملا ہے لیکن اس پر اس لیے مفصل تبادلہ خیال نہ ہو سکا کیونکہ معاملہ عدالت میںزیر سماعت ہے۔

Title: india seeks extradition of vijay mallya lalit modi and 12 other fugitives from the uk | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply