ہندستان اور روانڈا نے 3مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

کیگالی:اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کی سمت میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے ہندستان اور روانڈا نے تین مفاہمت ناموں (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان راست فضائی خدمات شامل ہیں۔ نائب صدر حامد انصاری نے’انڈیا۔روانڈا انوویشن گروتھ پروگرام کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد سائنس، ٹیکنالوجی اورانوویشن کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کیگالی کنونشن سینٹر میں فکی اور روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ ( آر ڈی بی) کے زیراہتمام منعقد ہندوستان۔روانڈا بزنس فورم میں نائب صدر حامد انصاری اور روانڈا کے وزیر اعظم انستاسے مروکیجی کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔
ہندستان کی جانب سے وزارت خارجہ میں سیکرٹری امر سنہا نے اور روانڈا کی جانب سے تین مختلف وزرانے دستخط کئے۔ ہندستان اور روانڈا کے درمیان راست طیارہ سروس سے متعلق ایم او یو کے علاوہ جن دو دیگر مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے، ان میں کیگالی میں اینٹرپرینرشپ ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرنے اور سفارتی یا سرکاری پاسپورٹ ہولڈرکے لئے ویزا میں چھوٹ دینے سے متعلق ایم او یو شامل ہیں۔ نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ راست پرواز سروس سے نہ صرف کاروباری طبقے، بلکہ عام لوگ بھی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روانڈا سے ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آنے والے کم از کم 500 طلبا کو ہر برس ویزا دیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں علاج معالجہکے لئے بھی روانڈا کے لوگ ہندوستان آتے ہیں۔

Title: india rwanda sign 3 mous | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply