ہند میں سرمایہ کاری میں اضافہ کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی جاپانی کمپنیوں سے اپیل

ٹوکیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جاپان کی کمپنیوں سے ہندستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان ان کے خدشات کو ختم کرنے کے لئے خود آگے بڑھ کر پہل کرے گا۔
جاپان کے دورے پر آئے مسٹر مودی نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹریز (سی آئی آئی) اور کدانرین (جاپان بزنس فیڈریشن) کی طرف سے آج یہاں مشترکہ طور پر منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ آج ہر عالمی کمپنی کے پاس ہندستان کے لئے خصوصی حکمت عملی ہے اور جاپانی کمپنیاں بھی اس سے الگ نہیں ہیں۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ جاپان ہندستان میں چوتھا بڑا سرمایہ کار ہے۔
جاپانی کمپنیاں سرمایہ کاری ،مصنوعات سازی اور خدمات کے شعبے، بنیادی ڈھانچہ اور بیمہ ، ای کامرس اور اکویٹی، نئے اور پرانے پروجکٹوں سب میں ہیں۔ ہم جاپان سے اور زیادہ سرمایہ کاری کی توقع کریں گے۔ اس کے لئے ہم آپ کی پریشانیاں دور کرنے کے لئے خود پہل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی صنعتی ٹاؤن شپ سمیت ہر طرح کے خصوصی میکانزم کو ہندستان اور مضبوط کرے گا۔
انہوں نے جاپانی شہریوں کو دئے جانے والے 10 سال کے کاروباری ویزے ، ای ٹورسٹ ویزا اور ویزا آن ارائیول جیسی سہولیات کا استعمال کرنے کے لئے بھی انکی حوصلہ افزائی کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India premier modi appeals for investment from japan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply