ہندوستان ایسا میزائل تیار کر رہا ہے جوجنوبی اڈوں سے چین کونشانہ بنا سکے گا

واشنگٹن: امریکہ کے دو اعلیٰ فوجی تجزیہ نگار و ایٹمی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے، جو روایتی طور پر پاکستان پر توجہ رکھتا رہا ہے، اب چین پر سخت توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی ایٹمی طاقت کو بڑھانے اور ایٹمی اسلحہ کو مزید جدید بنانے کی جانب پیش رفت کر دی ہے۔
آفٹر مڈنائٹ نام کے ایک ڈیجیٹل جریدے کے جولائی۔اگست کے شمارے میں شائع ایک مضمون میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب ہندوستان ایک ایسا میزائل بھی تیار کر رہے ہے جس سے ہندوستان اپنے جنوبی ہند کے اڈوں سے چین کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
انڈین نیوکلئیر فورسز 2017میں شائع ایک آرٹیکل میں ان دونوں ایٹمی ماہرین ہنس ایم کرسٹن اور رابرٹ ایس نورس رقمطراز ہیں کہ ہندوستان نے ڈیڑھ سے تا دو سو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کے لیے مطلوبہ پلوٹونیم تیار کر لیا ہے لیکن وہ 120تا130ہتھیار ہی بنائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India planning missile to target all of china from south bases us report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply