ہندوستا ن و پاکستان مسعود اظہر معاملہ مذاکرات سے طے کریں:چین

بیجنگ: پاکستان کی انتہا پسند تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو پابندی لگائے گئے عناصر کی فہرست میں شامل کیے جانے کے حوالے سے چند ہفتہ قبل اقوام متحدہ میں پیش کی گئی ہندوستانی تجویز کو ویٹو کرنے والے چین نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو چاہئے کہ وہ مسعود اظہرسے وابستہ معاملہ راست مذاکرات سے طے کریں۔واضح رہے کہ چین کے ویٹو کرنے سے ہندوستان اور چین کے درمیان رشتوں میں تلخی پیدا ہو گئی تھی۔لیکن اب سیدھی بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہووا چونینگ نے اس معاملہ پر کہا کہ ہم مسعود اظہر کو پابندی والی فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے تمام فریقوں کو مدعو کرتے ہیں کہ وہ راست مذاکرات کریں اور تبادلہ خیال کے ذریعہ اس کا حل تلاش کریں۔ یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا اقوام متحدہ میں چینی رکاوٹ پر ہندوستان کے کئی اہم افسروں کے توسط سے ہندوستان کی سخت تشویش سے آگاہ کرائے جانے کے بعد کیا اس معاملہ پر چین کے موقف میں تبدیلی آئی ہے ہووا نے کہا کہ انتہاپسندی کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی کمیٹی کے ضابطوں کے تحت متعلقہ ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات ہونے چاہئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pak should have direct talks on masood azhar china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply