ہند پاک ممبران پارلیمنٹ عمدگی سے حکومت چلانے کی معلومات کے تبادلے کے حق میں

دبئی:ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کے عمل میں خلل پڑنے کے باوجود دونوں ملکوں کے ارکان پارلیمان اپنے اپنے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ گڈ گورننس سے متعلق معلوما ت کے تبادلہ کے خواہش مند ہیں۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں منعقد عوامی نمائندوں کی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے الگ ہندستان اور پاکستان کے ممبران پارلیمنٹ کے درمیان ایک اجلاس میں گڈ گورننس سے متعلق مختلف معلومات کے تبادلہ کےلئے ایک پورٹل بنائے جانے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔
کانفرنس میں یہ تسلیم کیا گیا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات کے لئے اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے ذریعے سیکھنے کے بے انتہا امکانات موجود ہیں۔ کانفرنس کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ عوامی نمائندے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، ٹیکہ کاری پروگرام کی نگرانی، آدھار کارڈ اسکیم، ای خریداری، اسمارٹ سٹی پروجیکٹ، سٹیزن ای کلاؤڈ، زمین کے ریکارڈ کا بندو بست اور مربوط ادائیگی انٹرفیس وغیرہ منصوبوں سے متعلق ماڈلوں اور دیگر اطلاعات کا تبادلہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ نے تسلیم کیا کہ ہندستان پاکستان میں حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے وافر امکانات ہیں۔ ڈیٹا اور شہریوں کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے اور بدعنوانی پر گہری نظر رکھا جانا ضروری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pak legislators discuss tech use for better governance in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply