ہند جاپان کے درمیان غیر فوجی ایٹمی معاہدے پر دستخط

ٹوکیو:ہندوستان اور جاپان نے آج جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے لئے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کر دئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے درمیان ہوئے سربراہی اجلاس کے بعد اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان خلائی سمیت مختلف علاقوں میں نو دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ جوہری معاہدے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصہ سے بات چیت چل رہی تھی۔
اس پر جاپانی وزیر اعظم کے گزشتہ سال دسمبر میں ہندوستان کے دورے کے دوران اتفاق ہوا تھالیکن باضابطہ طورپر رسم پوری کی جانی تھی۔ آج اس معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India japan sign landmark nuclear energy deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment