ہندوستان اور بحرین نے ہشت گردی سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے

نئی دہلی: ہندوستان اور بحرین نے دہشت گردی کو پوری دنیا کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے اور منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ بحرین کے تین دن کے دورہ پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ امام خلیفہ کی موجودگی میں کل دارالحکومت مناما میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں فریقوں نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خلاف سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا اور کہا کہ دہشت گردی تمام ممالک اور کمیونٹیز کے لئے ایک خطرہ ہے۔ انہوں نے کسی بھی نسل، مذہب یا ثقافت کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کے خیال کو مسترد کر دیا۔
دونوں نے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ کسی ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص کو کسی دوسرے ملک کی طرف سے مجاہدآزادی کے طور پر پیش کرکے اس کے گن نہیں گائے جا سکتے۔دونوں فریقوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے لئے دہشت گردی کا استعمال نہ کریں اور ساتھ ہی جہاں بھی دہشت گرد ی کے ڈھانچے موجود ہیں ان کا خاتمہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سرگرمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک مشترکہ آپریشن کمیٹی کی تشکیل بھی کی جس کی پہلی میٹنگ اس دورے کے دوران ہوئی۔
دونوں نے باقاعدہ طور پر کمیٹی کی میٹنگ آگے بھی منعقد کرتے رہنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان اور بحرین نے دہشت گردی کے واقعات اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت منظم جرائم سے متعلق مختلف معاملات کی تحقیقات سے منسلک معلومات کے تبادلے، دونوں ممالک کے قانون کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے فنڈز کے لین دین کی معلومات کا اشتراک، نوجوانوں کو اکسانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں انٹرنیٹ کے استعمال، ای تحفظ اور کالے دھن کو استعمال روکنے پر بھی اتفاق کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India bahrain sign agreement on bilateral cooperation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply