سعودی عرب نے یمن کی سرحدوں کی ناکہ بندی کر دی

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے حوثی میزائل حملہ کے جواب میں خشکی، سمندر ی اور فضائی سرحدوں کی ناکہ بندی کر دی۔ جس سے یمن میں غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
اس صورتحال پر یمن کی قد آور سیاسی شخصیت محمد علی الحوثی نے دھمکی دی ہے کہ اگر یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو سعودی تیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔سعودی عرب اور یمن کے مابین کشیدگی کی وجہ سے عرب خطے میں کسی بڑی جنگ کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر ادویات اور غذا کی ترسیل کا سلسلہ شروع نہ کیا گیا تو یمن میں انسانی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔
الحوثی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ احمر سے گزرنے والے دیگر ممالک کے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ صرف سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔ سعودی حکام نے حوثی قبائل پر الزام عائد کیا ہے کہ ان بندرگاہوں کے ذریعہ غیر قانونی اسلحہ دہشت گردوں تک پہنچایا جا رہا ہے ۔

Title: in yemen saudi blockade ratchets up fears of famine | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply