چین میں2016کے دوران سوا کروڑ افراد کو سطح غربت سے اوپر لایا گیا

شنگھائی: چین میں 2016میں 1.24 کروڑ لوگوں کو خط افلاس سے اوپر لایا گیا۔ غریبی سے لڑنے کے لئے 33.5 ڈالر مختص کئے گئے تھے۔ خبررساں ایجنسی ڑن ہوا نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے مذکورہ اطلاع دی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ہر سال ایک کروڑ لوگوں کو غریبی کی سطح سے اوپر اٹھانا ہے تاکہ 2020 تک غریبی کا یکسر خاتمہ ہو جائے۔
وہاں غریب اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کی سالانہ آمدنی 2300 یوان سے کم ہے۔ چینی صدرشی جن ینگ نے غریبی کے خلاف لڑائی کو حکمراں کمیونسٹ پارٹی اور ملک کا سب سے اہم کام قرار دیا ہے . ژن ہوا کے مطابق چین کے مالیاتی اداروں نے غریبی کے خاتمہ کی مہم کے لئے 818.1 ارب یوان کے قرضے جاری کئے تھے۔
ابھی کل 2.49 کھرب یوان کے قرضوں کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ کل 80.1 لاکھ کھرب کو کل 283.3 ارب یوان چھوٹے قرض دیے گئے۔ اس سال مزید مالیاتی وسائل اس مد میں استعمال کیے جائیں گے۔ روزنامہ چائنا ڈیلی کے مطابق اب بھی 4.334 کروڑ لوگ ایسے ہیں جو 2300 یوان سالانہ سے کم سالانہ آمدنی پر گزارا کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In china 12 4 million people brought above poverty line in 2016 xinhua in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply