پاکستان کو امریکہ کا زورد ار جھٹکا، حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دیا

واشنگٹن : امریکہ نے کشمیری انتہاپنسد تنظیم حزب المجاہدین کے سرغنہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر دہشت گردی کی سرپرستی و کفالت کرنے پر پاکستان کو ایک سخت پیغام دیا ہے۔امریکہ کا یہ بیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ان دونوں رہنماؤں کی دو طرفہ ملاقات سے عین قبل جاری کیا گیا۔
امریکہ کے اس بیان سے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعاون کو دو طرفہ تعلقات میں مرکزیت حاصل ہو گئی۔اس سے جہاں ایک جانب پاکستان کے زیر نگرانی دہشت گردی پر ہندوستان کی اصل تشویش کا اظہار کیا گیا وہٰن اسے وزیر اعظم کے دورے سے ہندوستان کو ملنے والی ایک اہم کامیابی سے بھی تعبیر کیاجا رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In blow to pakistan us designates hizb chief as global terrorist in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply