امریکہ میں تارکین وطن ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں دفاتر وتعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہے

سان ڈیاگو: صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف احتجاج میں پورے امریکہ میں تارکین وطن نے کاروبار بند رکھے اور طلبا کلاسوں میں نہیں گئے نیز ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ کارکنوں نے ”مہاجروں کے بغیر ایک دن“ منایا تاکہ غیر ممالک میں پیدا ہوئے لوگوں کی اہمیت اجاگر ہو جو امریکی آبادی کا 13 فی صد ہیں۔
یعنی امریکہ میں 4 کروڑ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے امریکی شہریت اختیار کی ہے۔ ٹرمپ نے 1.2کروڑ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم چلارہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ پر تشدد جرائم کرتے ہیں انہوں نے امریکہ ، میکسیکو سرحد پر ایک دیوار تعمیر کرنے اور امکانی دہشت گردوں کا ملک میں داخلہ روکنے کا وعدہ کیا ہے۔
گوکل کے احتجاج میں حصہ لینے والے شرکا کی تعداد تعین نہیں کیا جاسکتا۔ کئی ہمدردی رکھنے والوں نے بھی دوکانیں بند رکھیں اور کام کرنے والے تارکین وطن نے ایک دن کی اجرت کا نقصان کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: immigrants stay home and their absence reverberates in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply