برطانیہ کے ائمہ اور علماءکالندن حملے کے ملزموں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار

نئی دہلی: برطانیہ کے130سے زائد ائمہ اور علمائے دین کے ایک گروپ نے لندن میں ہفتہ کو کیے گئے دہشت گردانہ حملہ کے ملزموں کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا۔
ایک سرکاری بیان میں ائمہ نے کہا کہ ہلاک شدگان اور ان کے لواحقین کے تئیں ان کا درد اور ہمدردیاں انہیں یہ نازک فیصلہ کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ کیونکہ ان کا دل ان ظالموں کی حرکت پر رو رہا ہے۔اس گروپ نے اس حملہ کی ، جس میں سات افراد ہلاک اور47دیگر زخمی ہو گئے تھے،شدت سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت مذموم اور رکیک حرکت کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس کے مستحق نہیں ہیں کہ ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے۔
وہ نا کی اس وحشیانہ حرکت کے باعث دیگر اماموں سے بھی التماس کرتے ہیں کہ وہ بھی ان کی نماز جنازہ نہ پڑھائیں۔کیونکہ ان کا عمل اسلام کے احکام و تعلیمات کے عین منافی ہے۔اماموں کے اس گروپ نے حملہ آوروں کو ’ جنہوںنے معاشرے کو تقسیم کر کے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی،’گھناؤنے قاتلوں “ سے تعبیر کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اس امرکو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imams refuse to perform funeral prayers for terrorists who carried out london attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply