افغانستان میں ایک امام کی فائرنگ میں اسی کے کنبہ کے کئی افراد سمیت11 ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبہ فراح میں ایک مسجد کے امام نے اپنے افراد خاندان سمیت 11افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

صوبائی کاو¿نسل ممبران نے اس واردات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واردات اتوار کی عصر کی نماز کے بعد فراح کے خاک سفید میں انجام دی گئی۔ابھی تک یہ نہیں معلوم ہو سکا ہے کہ آخر امام مسجد نے ایسا انہائی قدم کیوں اور کس کی ایماءپر اٹھایا۔

امام کی اندھا دھند فائرنگ میں جو دو خاندانوں کو نشانہ بنا کر کی گئی تھی 14افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سلامتی دستوں کے ذرائع کے مطابق امام نے اپنے کنبہ اور ایک دوسرے کنبہ کے درمیان لفظی تکرار ہوجانے کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔فائرنگ کرنے کے بعد امام علاقہ چھوڑ کر بھاگ گیا اور اس کی گرفتاری کے لیے اس کی تلاش شروع ہو گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam of a mosque kills 11 people including his own family members in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.