پاکستان وہندوستان میں آیت اللہ امام خمینی ؒ کا یوم وصال عقیدت و احترام سے منایا گیا

اسلام آباد:انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کی 28 ویں برسی ہندوستان و پاکستان میں بڑی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔جس کے لیے پاکستان اور ہندوستان کے صوبہ جموں و کشمیر میں مختلف تنظیموں کی طرف سے سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ امام خمینی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے آپ صر ف ایرانی قوم کے ہی محسن نہیں تھے بلکہ آپ پوری دنیا کے حریت پسندوں کے بھی محسن ہیں۔امام خمینی (ر) نے پوری دنیا کے مستضعفین و محرومین کو ظالموں سے اپنا حق چھیننے کی ہمت عطا کی، آج جہاں جہاں بھی دیکھا جائے کہ آزادی کی تحریک چلی ہوئی ہے اس میں کہیں نہ کہیں امام خمینیؒکے تفکرات موجود ہوں گے، امام خمینی کی کرشماتی شخصیت کا ہی نتیجہ تھا کہ ایرانی قوم نے اڑھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو پاش پاش کر دیا اور ایرانی عوام نے حقیقی اسلام کو ایران میں عملی طور پر نافذ کر کے دکھایا، اور ہمیشہ ہمیشہ کے لیے استعماری قوتوں کو اپنے ملک سے نکال باہر کیا۔
امام خمینی(ر) کی تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ پوری دنیا میں غاصب رڑیم صہیونیستی کے خلاف مقاومت کا بلاک مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا گیا اور فرات سے نیل کے ساحل تک کے خواب دیکھنے والے اسرائیل کو اب اپنے گھر میں جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔انقلاب اسلامی ایران ہی کی بدولت دنیا بھر میں اسلامی بیداری کی تحریکیں شروع ہوئیں اور خطے کے مطلق العنان حکومتوں کو اپنا اقتدار خطر میں نظر آنے لگ گیا، اس لیے شکست خوردہ عناصر نے انقلاب اسلامی کے خلاف مختلف الزامات لگانا شروع کر دیئے کہ یہ ایک مسلکی انقلاب ہے اور دوسرے مسلک کی حکومتوں کے لیے خطرہ ہے، جبکہ دیکھا جائے تو آج تک انقلاب اسلامی نے کسی بھی مسلمان ملک کے خلاف کبھی جارحانہ کارروائی نہیں کی بلکہ ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا داعی رہا ہے، خدا وند عالم سب مسلمانوں کو حضرت امام خمینی ؒکی شخصیت کی حقیقی معنوں میں شناخت عطا کرے تاکہ مسلمان انکی تعلیمات پر عمل کر کےسالہا سال کی پستی سے نکل کر عزت کی بلندیوں تک پہنچ سکیں۔جموں و کشمیر میں علامہ خمینی ؒ برسی پر کشمیر یونیورسٹی میں جموں و کشمیر انجمن شیر شیعان کے زیر اہتمام سمینار منعقد کیا گیا۔
جس کی صدارت انجمن کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی۔ جس میں معروف دانشوروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور امام خمینی ؒ کی یاد میں منظوم و نثری عقیدت پیش کی۔ جسٹس ریٹائڈ حکیم امتیاز حسین، مولانا خورشید احمد قانون گو، سید محمد حسین موسوی، جموں و کشمیر بینک کے سابق وائس چیرمین تفضل حسین سمیت کئی اہم شخصیات نے اظہارخیال کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam khomeinis 28th death anniversary observed in pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply