اپنی ذمہ داریاں نبھاتے نبھاتے تھک چکا ہوں:جاپانی شہنشاہ

ٹوکیو:جاپانی شہنشاہ آکی ہیِتو نے پیر کو اپنی عمر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس خطاب کو آکی ہیتو کی جانب سے شہنشایت کے منصب سے الگ ہونے کا اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اپنے اس غیرعمومی عوامی خطاب میں آکی ہیتو نے اپنی خراب صحت اور عمر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اب شہنشاہت کی ذمہ داریاں ادا کرنے کی سکت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ان کا یہ خطاب جاپانی کے قومی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔ جاپان میں گو کہ شہنشاہ کے پاس کوئی سیاسی اختیار نہیں، تاہم دوسری عالمی جنگ کے بعد بنائے جانے والے جاپانی دستور میں شہنشاہ کو ’ریاست کی علامت‘ تصور کیا جاتا ہے۔
جاپان کے قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ آکی ہیِتو کے دل کا آپریشن کیا گیا ہے، جب کہ وہ سرطان کے مرض میں بھی مبتلا ہیں اور اگلے چند برسوں میں شہنشاہت چھوڑنا چاہتے ہیں۔ جدید جاپان میں ایسے کسی اقدام کی پہلے کوئی نظیر نہیں ملتی۔
آکی ہیتو نے اپنے خطاب میں یہ تو نہیں کہا کہ وہ شہنشاہت چھوڑنا چاہتے ہیں، کیوں کہ ایسا کہنا سیاست میں دخل اندازی تصور کیا جاتا، تاہم انہوں نے کہا، ”جب میں اپنی گرتی ہوئی صحت کو دیکھتا ہوں، تو مجھے یہ تشویش ہوتی ہے کہ مجھے بہ طور ریاست کی علامت اپنی وہ ذمہ داریاں جو اب تک میں ادا کرتا آیا ہوں ، پوری طرح ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im tired im the emperor of japan addressed the nation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply