ہند نژاد برطانوی نے کوہ نور کو پاکستان کی ملکیت بتایا

لندن: ملکہ برطانیہ کے تاج کی زینت بنے کوہ نور ہیرے کے تنازعہ نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ایک ہند نژاد برطانوی نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ کوہ نور ہیرا پاکستان کا ہے۔لارڈ میگھناد ڈیسائی نے کہا کہ اگر کوہ نور ہیرا کسی کی ملکی ہت ہے تو وہ پاکستان کی ہے۔
انہوں نے 19ویں صدی میں سکھ راجا رنجیت سنگھ کا ذکر کیا اور کہا کہ جس وقت راجہ رنجیت سنگھ نے یہ کوہ نور ہیرا بطور تحفہ برطانیہ کو پیش کیا تھا تو اس وقت راجا رنجیت کا پایہ تخت لاہور تھا اس لیے یہ ہیرا پاکستان کو ہی ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مہاراجہ راجہ رنجیت سنگھ کا زیر نگیں علاقہ وہی تھا جو آج پاکستان ہے اور لاہور میں رنجیت سنگھ میوزیم بھی ہے ۔
یہ ہیرا اس سلطنت پنجاب کو سونپا جائے گا جہاں اس کا تخت تھا اور اس سلطنت کے مہاراجا کا تخت لاہورمیں تھا ۔ اس لیے میرے خیال میں یہ کوہ نور ہیرا پاکستان کا ہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If kohinoor belongs to anybody it belongs to pakistan lord meghnad desai in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply