صدر امریکہ منتخب ہونے کےبعد داعش کے تعاقب میں ناٹو فوج کو لگاو¿ں گا: دونالڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر وہ 8نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہو گئے تو وہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کے تعاقب اور سرکوبی کے لیے ناٹو فوج کا استعمال کریں گے۔
اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کی طرف سے ناٹو کو دیئے جانے والے فنڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت کے خطرات کے پیش نظر اب وقت آ گیا ہے کہ اس فنڈ کے بارے میں دوبارہ غور کیا جائے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ناٹو کے علاوہ دیگر پڑوسی ممالک کی فوجوں کو بھی ساتھ آ کر داعش کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما کی شام اور عراق میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے صرف امریکی فضائیہ پر انحصار کرنے کی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ ریپبلکن پارٹی کے لوگوں نے اس پالیسی کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے ناکافی قرار دیا ہے۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If elected will use nato troops against daesh says trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply