شمالی نائجیریا میں خونریز تشدد کی وارداتیں جاری،4ہلاک

جالینگو (شمالی نائجیریا): ڈونگا لوکل گورنمنٹ کے چیرمین مسٹر ناشوکا ایپیان نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ سابون گیڈ ا علاقہ سے فوجیوں کے واپس جانے کے بعد وہاں ایک حملہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ناشوکا نے یہ بھی کہاکہ اندرون علاقہ نقل مکانی کرنے والا ایک شخص توناری میں اس وقت ہلاک اور تین دیگر لاپتہ ہوگئے جب وہ اپنے گھر سے کچھ قیمیتی اشیاءنکالنے اور اپنے اہل و عیال کے لیے اشیائے خوردنی لانے گئے تھے۔تاہم انہوں نے کہا کہ علاقہ میںبھاری تعدا د میں گشتی پولس کی تعیناتی کے باعث حملہ آور سابون گیڈا گاؤں کو زمیں بوس کرنے میں ناکام ہو گئے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک سلامتی کی صورت حال میں سدھار نہ آجائے وہ مخدوش علاقوں میں جانے سے اجتناب برتیں۔فوجی رابط عامہ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر جنرل ٹیکساس چوکوو نے نے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کو ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تاکوم میں ایک برادری میں آپریشن آیم اکپا توما کے لیے تعینات کی گئے فوجیوں نے تاکوم اور اوسسا بلدیاتی حکومتی علاقوں میں خونریز تشدد کے پس پشت کار فرما دو افراد دنجوما اور گساما کو گرفتار کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Idp 4 others killed after withdrawal of soldiers says taraba council boss in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply