غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے میزائل حملے

تل ابیب: اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئی میزائل حملے کیے۔ فوجی بیان کے مطابق یہ حملے فلسطینی علاقہ سے اسرائیل پر راکٹوںکی بارش کیے جانے کے جواب میںکیے گئے ہیں۔ مجوعی طور پر دیکھا جائے تو جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے اسرائیل کی جانب سے مسلسل فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملے کئے جا رہے ہیں۔
بدھ کو دن بھر اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر پروازیں بھی کیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے محلے شعفاط اور غرب اردن کے شہر رملہ کے گاؤں عین قینیا میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کئے ہیں جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے ان حملوں کے دوران درجنوں فلسطینی شہریوں کو زخمی اور گرفتار کیا ۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ جمعے سے اب تک صہیونی فوجیوں کے حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد فلسطین کے مختلف علاقوں میں شدید مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جن کے دوران فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہو رہی ہیں۔
آئی ڈی ایف کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں حماس کی تین فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان فوجی تنصیبات کو فوجی تربیت اور ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھنے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Idf strikes hamas targets in gaza in response to rockets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply