ریڈ کراس کے71ٹرک ریلیف لے کر شام کے چار محصور مقامات پہنچے

عمان: انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے شام کے چار محصور مقامات میں امدادی سامان پہنچایا ہے۔ ریڈ کراس نے بتایا کہ امدادی سامان جس مٰن ڈبہ بند خوراک اور دیگر لازمی اشیاءشامل ہیں، لے کر 71 ٹرک پہنچے ہیں۔ دمشق کے نزدیک مدایہ اور زبدانی اور ادلیب صوبہ کے فوآ اور کفرایہ گاؤں کے لوگوں کو یہ امداد پہنچائی جارہی ہے۔
مدایہ لبنان سرحد کے نزدیک 40 ہزار کی آبادی والا قصبہ ہے اس کا شامی حکومت کی اتحادی فورسز نے چھ ماہ سے محاصرہ کررکھا ہے۔ جبکہ زبدانی میں اب صرف ایک ہزار نفوس ہی بچے ہیں۔قوام متحدہ کے اندازے کے مطابق ادلیب صوبہ کے کفرایہ اور ایفوآ میں 20 ہزار کی آبادی کو اپریل 2015 سے باغیوں نے گھیر رکھا ہے۔
پچھلے دو شنبہ کو مغربی حلب میں اوریم الکبرہ میں 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کے قافلے پر بم برسائے گئے تھے جس کے بعد عالمی ادارے نے زمین کے راستہ امداد پہنچانے پر بندش لگادی تھی۔ شامی بلال احمر کا کہنا ہے کہ اس حملہ میں عملہ کا ایک رکن اور 20 عام شہری مارے گئے تھے اور ایک گودام تباہ ہوگیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Icrc says 71 trucks with aid convoy sent to besieged syrian cities in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply