عالمی عدالت پاکستان میں گرفتار ہندوستانی کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

ہیگ: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس دو سال دو مہینے تک چلنے والے کلبھوشن جادھو کیس کا آج (بدھ) فیصلہ سنا دے گی۔ موصول اطلاع کے مطابق انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف کی سربراہی والی ایک15ججی بنچ، جس میں ایک جز وقتی پاکستانی جج اور ایک ہمہ وقتی ہندوستانی جج بھی شامل ہے، مقدمہ کا فیصلہ سنائے گی ۔

جادھو فی الحال پاکستانی سلامتی دستوں کی قید میں ہیں۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد مقدمہ کی سماعت کے دوران حاضر رہنے کے لیے ایک روز پہلے ہی ہالینڈ پہنچ چکا ہے۔ اس وفد میں خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل بھی شامل ہیں واضح ہو کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میںکلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 تا 21 فروری ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔

اس سماعت میں ہندوستان اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔ ہندوستانی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے اور پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی۔پاکستان کا دعویٰ ہے کہ کلبھوشن جس کا نقلی نام الیاس حسین مبارک پٹیل ہے، ہندوستانی شہری اور بحریہ کے افسر ہیں اور ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر ہیں۔ نیز وہ وہ بلوچستان میں جاسوسی اور دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

جبکہ ہندوستان نے محض اس کی ہندوستانی شہریت اور بحریہ کا سابق اہلکار ہونے کی ہی تصدیق کی ہے۔ پاکستانی فوج نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں اس جاسوس کو اپنے متعلق بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ جادھو پر پاکستان کی جانب سے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں پاکستانی قوانین کے مطابق اس کے ثابت ہوجانے پر موت کی سزا ہے۔اور10 اپریل 2017 کو کلبھوشن کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔لیکن ہندوستان کی جانب سے معاملہ عالمی عدالت میں لے جائے جانے کے باعث کلبھوشن کی سزا پر عمل آوری روک دی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Icj to give verdict in indian spy kulbhushan jadhavs case today in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.