پارلیمنٹ اجازت دے تو میں سزائے موت کی منظوری دے دوں گا: اردغان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے گزشتہ ماہ ہوئے تختہ پلٹ کی کوشش کی مخالفت میں استنبول میں منعقد ایک ریلی میں کہا کہ اگر پارلیمنٹ نے اجازت دی تو وہ سزائے موت کا قانون نافذ کردیں گے۔
مسٹر اردغان نے جمہوریت اور شہید ریلی میں اپنے خطاب کا آغاز بغاوت کرنے والوں کے ٹینکوں اور جنگی طیاروں کے خلاف شجاعت کے ساتھ کامیاب مزاحمت کر نے پرعوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اس پر خاصہ زور دیا کہ تین ہفتے پہلے بغاوت کرنے کے لئے ذمہ دار امریکہ میں رہائش پذیر ترکی عالم دین فتح اللہ غولین کے نیٹ ورک کا قانون کے دائرے میں رہ کر قلع قمع کیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ ترکی میں 15 جولائی کو ناکام بغاوت میں 270 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جن میں 172شہری، 63پولس افسران اور پانچ فوجی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I will approve death penalty if parliament votes says erdogan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply