مجھے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور امریکہ سے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:سعودی ولیعہد شہزادہ بن سلمان

جدہ: سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس تبصرے کے باوجود کہ امریکی فوجی مدد کی سعودی عرب کو ادائیگی کرنی ہوگی مملکت کے امریکہ سے تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔

ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم اپنی سلامتی کے لیے ایک پائی نہیں دیتے۔ ہاں امریکہ سے جو بھی فوجی ساززوسامان و دیگر آلات حرب ملتے ہیں سعودی عرب ان کی قیمت ادا کردیتا ہے۔

بن سلمان نے کہا کہ امریکہ سے جو بھی جنگی سازو سامان خریدا جاتا ہے وہ مفت یا تحفہ نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے پیسے دیے جاتے ہیں۔ شہزادہ بن سلمان نے کہا کہ جب سے سعودی عرب کے امریکہ سے تعلقات قائم ہوئے ہیں سعودی عرب امریکہ سے ہر چیز پیسے دے کر خریدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے اپنے غیر ملکی دوروں کا آغاز کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مملکت سے جو معاہدے کیے تھے ان کی رو سے جنگی سازو سامان کے کچھ پر پرزے سعدودی عرب میں تیار کیے جائیں گے جس سے امریکہ اور سعودی عرب دونوں ملکوں میں تجارت اچھی ہو گی اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔میں واقعتا ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔اور ہم دونوں نے مل کر مشرق وسطیٰ خاص طور پر انتہاپسندی، انتہاپسند نظریات، دہشت گردیاور داعش کے خلافزبردست کامیابی حاصل کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I love working with trump relationship with us unchanged saudi crown prince in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply